”کیا آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟“ نواز شریف نے عدالت میں صحافیوں سے یہ سوال پوچھا تو آگے سے انہیں ایسا جواب مل گیا کہ عمران خان بھی ہنس پڑیں گے

”کیا آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟“ نواز شریف نے عدالت میں صحافیوں سے یہ سوال ...
”کیا آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟“ نواز شریف نے عدالت میں صحافیوں سے یہ سوال پوچھا تو آگے سے انہیں ایسا جواب مل گیا کہ عمران خان بھی ہنس پڑیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے کیسز کے حوالے سے سوال کیا تو صحافیوں نے انہیں ایسا جواب دے دیا کہ انہیں کبھی جلسوں میں بھی نہ ملا ہوگا۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں سے بھی مختصر گفتگو کی۔ نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا ’آپ کو کیسز کی سمجھ آرہی ہے؟‘۔ صحافیوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ ’ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں‘، جس پر نواز شریف نے کہا کہ عدالت میں صحیح رپورٹنگ نہیں ہورہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے، کیپٹن صفدر کا عمران خان کی شادی پر تبصرہ

صحافیوں نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ 17 تاریخ سے نئی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ۔ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں سے تحریکوں کو ہی سامنا ہے ، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول کی بات ہوگئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد