” میاں صاحب، آپ کا ایسے مخالفین سے واسطہ پڑا ہے جو تعویذ لینے جاتے ہیں اور شادی کرکے آتے ہیں“ صحافی نے یہ سوال کیا تو نواز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہوجائیں گے

” میاں صاحب، آپ کا ایسے مخالفین سے واسطہ پڑا ہے جو تعویذ لینے جاتے ہیں اور ...
” میاں صاحب، آپ کا ایسے مخالفین سے واسطہ پڑا ہے جو تعویذ لینے جاتے ہیں اور شادی کرکے آتے ہیں“ صحافی نے یہ سوال کیا تو نواز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہوجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، اس شخص نے پورے خاندان کی عزت کو داﺅ پر لگادیا ہے، اگر کوئی حرکت کی ہے تو سامنے آکر قبول کرنی چاہیے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا ” میاں صاحب، آپ کا ایسے مخالفین سے واسطہ پڑا ہے جو تعویذ لینے جاتے ہیں اور شادی کرکے آتے ہیں‘، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے‘۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کی ذاتیات پر نہیں جانا چاہیے لیکن عمران خان کا کردار سب کے سامنے آ رہا ہے، یہ شخص جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس نے ایک پورے خاندان کی عزت کو داﺅ پر لگادیا ہے۔

انہوں نے شادی کے معاملے پر مزید کہا کہ عمران خان نے بچوں کو لوگوں کے سامنے بٹھادیا ہے لیکن خود چھپ کر بیٹھ گیا ہے ، اس خاندان کے بچے وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں، اگر کچھ کیا ہے ، ایسی حرکت کی ہے تو سامنے آﺅ اور قبول کرو۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -