چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ،میری درخواست ہے جو بھی شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں،خورشید شاہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ہے، چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست کرتاہوں جو بھی شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نجومیوں پر کوئی اعتبار نہیں کرتا ،ملک میں آئین و قانون کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں، ہم پہلے روز سے ماڈل ٹاو¿ن سانحے کے متاثرین کے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے، کسی سے بگاڑ نہیں،حکومت نے چارسال ضائع کرنے کے بعد وزیرخارجہ رکھاہے،کبھی اجازت نہیں دیں گے ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرے ،خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔