شریف خاندان کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف نیب نے شکنجہ کس لیا، چیئرمین نیب نے حکم دیدیا

شریف خاندان کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف نیب نے شکنجہ ...
شریف خاندان کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم ترین رہنماءکیخلاف نیب نے شکنجہ کس لیا، چیئرمین نیب نے حکم دیدیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سمال انڈسٹریل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے غیرقانونی فوائد کے حصول کا معاملہ، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔ زعیم قادری کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ، ڈی جی نیب لاہور کو چانچ پڑتال کا حکم۔سپیشل اسسٹنٹ برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب و دیگر نے مبینہ طور پر سوسائٹی سے غیرقانونی فوائد لئے۔

سپیشل اسسٹنٹ ضیغم قادری و دیگر نے سوسائٹی انتظامیہ کی مدد سے مبینہ طور پر اراضی پر قبضہ کیا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور معاملے کی انکوائری کر کے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -