شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”کھل“ کر سامنے آ گئے، ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کہنے پر مجبور ہو گئی ”یہ کیا بندہ ہے یار۔۔۔“ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”کھل“ کر سامنے آ گئے، ایسا کام کر ...
شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”کھل“ کر سامنے آ گئے، ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا کہنے پر مجبور ہو گئی ”یہ کیا بندہ ہے یار۔۔۔“ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلسن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان سپنر شاداب خان نے اپنی عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے لیکن اب وہ اپنی بیٹنگ کا جادو بھی خوب چلا رہے ہیں اور دنیا بھر کے کھلاڑی ان کی عمدہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو ایک مرتبہ پھر شاداب خان نے ذمہ داری اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے حسن علی کیساتھ مل کر 70 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم کر کے پاکستانی دم توڑتی امیدوں کو سہارا دیا۔ شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جوہی چاولہ کی بیٹی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟ تصاویر نے ”راز“ کھول دیا، دیکھ کر آپ کو بھی وجہ سمجھ میں آ جائے گی
اگرچہ پاکستان یہ میچ ہار گیا ہے مگر شاداب خان اور حسن علی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ناصرف اچھے باﺅلرز ہیں بلکہ بہترین آل راﺅنڈرز بننے کا سفر بھی شروع کر چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب دونوں اظہر محمود اور عبدالرزاق جیسی بیٹنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید :

کھیل -