امریکا کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی افغان جنگ ہار رہا ہے،پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کی قیمت نہیں،قربانیوں کا اعتراف چاہئے،خرم دستگیر

امریکا کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی افغان جنگ ہار رہا ہے،پاکستان کو دہشتگردی ...
امریکا کھربوں ڈالر خرچ کرکے بھی افغان جنگ ہار رہا ہے،پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کی قیمت نہیں،قربانیوں کا اعتراف چاہئے،خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین شراکت داراوراتحادی ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ہزاروں قربانیاں دیں اوردے رہے ہیں،ہم تعاون کی قیمت نہیں،قربانیوں کااعتراف چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ کھربوں ڈالرز خرچ کرکے بھی امریکا افغانستان میں ہار رہا ہے، امریکی وزیردفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہوپارہا،انہوں نے کہا کہ کھربوں ڈالراورلاکھوں فوجی ڈیڑھ دہائی میں صرف40 فیصد افغانستان پر کنٹرول پاسکے، خرم دستگیر کا کہناتھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تمام پردے ہٹ چکے ہیں،امریکاافغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مدد کے بجائے الزام تراشیاں کررہاہے،انہوں نے کہا کہ 2 مئی کے واقعات سے پاک امریکا تعلقات میں دراڑیں آئیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتاہے، ہمسایہ ملک کا ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پررویہ تشویشناک ہے، 2016 میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے واقعات 1300 سے زائدہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل کیلئے کوشاں تھاتو بھارت نے کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن کااعتراف کیا،بھارت مسلسل پاکستان دشمنی پرمبنی اقدامات کررہا ہے،پاکستان کیخلاف کلبھوشن یادیوکااستعمال دنیاجانتی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترہورہے ہیں،آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعدصورتحال انتہائی سازگار ہوئی،خرم دستگیر نے کہا کہ پاک ایران قومی سلامتی مشیروں کی حال ہی میں ملاقات ہوئی،سعودی عرب،ترکی اورچین کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں