ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے،ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، نوازشریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز،آصف کرمانی، پرویز رشید،مریم اورنگزیب،طارق فضل ودیگرشریک ہوئے، اجلاس میں بلوچستان حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتمادکاجائزہ لیا گیا جبکہ نیب ریفرنسز کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔
پنجاب ہاﺅس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی کارکنوں نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، میں ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ انصاف کامعیار سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے،عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں،منصف خود نہیں۔