’’خواب میں اگر آپ نے ایسا دودھ پی لیا ہے جو۔۔۔ ‘‘ خبردار،اس کی تعبیر جاننے کے بعد آپ کوفوری یہ کام کردینا چاہئے
لاہور(نظام الدولہ)دودھ ایک بابرکت اور انسان کی بنیادی غذاہے جسے خواب میں دیکھ لیا جائے تو اسکی تاویلات کو غور سے جاننا چاہئے ۔ معبرین کے مطابق دودھ اولاد ،مال اور غم کی علامت ہے۔تازہ ،میٹھا ہو تو رزق و مال کی فراوانی کی دلیل ہے ۔ اگریہ قدرے کڑوامال میں کمی ہونے کا امکان ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانیؒ کا فرمان ہے کہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے۔خواب میں بکری کا دودھ پینا عورت سے مال اور نعمت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ بھینس کا دودھ مال اورگدھی کا دودھ ایسی بیماری کی علامت ہے ہو گا جس سے جلد شفا ملے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ پیتا ہیتو کسی مال دار اور بااثر سے مال پائے گا۔ یہ دیکھے کہ ہرنی کا دودھ پیا ہے تو روزی میں کشادگی ہوگی ۔ چیتے کا دودھ پینا دشمن پر فتح ،شیرنی کا دودھ کسی بااثر آدمی سے حرام پیسہ پانے کی دلیل ہے۔ بھیڑئیے کا دودھ پیا ہے تو یہ کسی ساتھی کے ساتھ خیانت کرنے کی دلیل ہے۔
معبرین بتاتے ہیں کہ خواب میں لوگ خواتین کا دودھ پیتے ہوئے بھی خود کو دیکھ لیتے ہیں جس کی تعبیر ہے کہ ایسے مرد کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا تاہم یہ دیکھ کے دودھ کی بجائے خون نکلتے دیکھا ہے تو یہ مال حرام پانے کی نشانی ہے ۔ایسا خواب دیکھنا جس میں کسی ممنوعہ جنس کا دودھ پیتا دیکھے تو فوری طور پر استغفار کرے،اور صدقہ دے۔
(واللہ اعلم الصواب )