بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا
بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(صباح نیوز)مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا۔ موضع رانا واہن میں شادی شدہ خاتون کو بھائی نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم آصف کی تلاش شروع کردی ہے۔

مظفر گڑھ کے علاقے موضع رانا واہن میں شادی شدہ خاتون کو اس کے اپنے ہی بھائی نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ارشاد مائی کے نام سے ہوئی ہے جو چند روز قبل اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی۔ واقعے کے فوری بعد ملزم آصف فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔