مستونگ: دشت کے علاقہ سے 16 سالہ لڑکی کی نعش برآمد، سر پر کلہاڑی کے وار گردن اور سینے پر گولیوں کے نشانات تھے

مستونگ: دشت کے علاقہ سے 16 سالہ لڑکی کی نعش برآمد، سر پر کلہاڑی کے وار گردن اور ...
مستونگ: دشت کے علاقہ سے 16 سالہ لڑکی کی نعش برآمد، سر پر کلہاڑی کے وار گردن اور سینے پر گولیوں کے نشانات تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں اور کلہاڑیاں ماری گئیں۔

 لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو دشت کے علا قے زڑخو کلی حاجی توکل سے ایک لڑکی کی نعش ملی جس کی شناخت16سالہ بی بی طا ہر ہ کے نا م سے ہو ئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کے سرپر کلہاڑی کے وار اور گردن اور سینے پر گو لیوں کے نشانات مو جود ہیں۔ نعش کو ضرور ی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ،لیویز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔