آپ نے نااہل شخص جہانگیر تر ین کو ساتھ بٹھایا ہے صحافی کا سوال، طاہرالقادری جواب گول کرگئے

آپ نے نااہل شخص جہانگیر تر ین کو ساتھ بٹھایا ہے صحافی کا سوال، طاہرالقادری ...
آپ نے نااہل شخص جہانگیر تر ین کو ساتھ بٹھایا ہے صحافی کا سوال، طاہرالقادری جواب گول کرگئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب گول کرگئے اور پریس کانفرنس ختم کردی۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی آل پارٹیز کانفرنس کا دو پوائنٹ پر ایجنڈا تھا ”ایک سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور دوسرا مجھے کیوں نکالا“ آل پارٹیز کانفرنس میں فوکس مجھے کیوں نکالا پر رہا۔

آپ (ڈاکٹرطاہرالقادری) کہتے تھے کہ عدالت سے نااہل شخص دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسرا نااہل شخص جہانگیر ترین صاحب جس کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ان کو آپ نے ساتھ بٹھایا ہے، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ اس سوال پر ڈائس پر بیٹھے قائدین جہانگیر ترین کی جانب متوجہ ہوگئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جواب گول کرگئے اور مختصر پریس کانفرنس پر ہی اس کا اختتام کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -