دپیکا پڈکون کی 32 ویں سالگرہ، اداکارہ کے عرب مداحوں نے انہیں ایسا تحفہ دے دیا کہ دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی

دپیکا پڈکون کی 32 ویں سالگرہ، اداکارہ کے عرب مداحوں نے انہیں ایسا تحفہ دے دیا ...
دپیکا پڈکون کی 32 ویں سالگرہ، اداکارہ کے عرب مداحوں نے انہیں ایسا تحفہ دے دیا کہ دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوگ اپنے پیاروں کو سالگرہ پر اچھے سے اچھا تحفہ دینا چاہتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کو ان کی 32 ویں سالگرہ پر ان کے عرب مداحوں نے انہیں انتہائی منفرد تحفہ دیا ۔ دپیکا کے عرب مداحوں نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر صاف پانی کی نعمت سے محروم علاقے میں ہینڈ پمپ لگوا کر نہ صرف علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی کی بلکہ اداکارہ کا دل جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
دپیکا پڈوکون کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ’دپیکا کے عرب فینز ‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایاہوا ہے جس میں شامل تمام افراد دپیکا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں عرب فینز کلب نے دپیکا کی سالگرہ کے موقع پران کے نام سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں رادھا نگر میں ضرورت مندوں کے لیے ایک ہینڈ پمپ لگایا ہے اور اس پر دپیکا کے نام کی تختی بھی لگائی گئی ہے۔ اس ہینڈ پمپ سے وہاں موجود غریب افراد صاف پانی کی سہولت سے فیض یاب ہوسکیں گے۔


دپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کی کاوش کو سراہتے ہوئے ناصرف اس خوبصورت تحفے کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرری ٹویٹ کیں اور کہا کہ” دنیا کو ایک بہتر اور خوشحال جگہ بنانے کے لیے آپ کی خدا ترسی اور سخاوت دیکھ کر میرا دل بھرآیا ہے۔ یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ پر فخر کرتی ہوں“۔


واضح رہے کہ 5 جنوری کو دپیکا پڈوکون نے اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کے ساتھ سری لنکا میں منائی تھی جس کے بعد سے میڈیا میں دونوں کی منگنی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

مزید :

تفریح -