چکوال آمد پر نوازشریف کا جعلی نوٹوں سے استقبال
چکوال(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا چکوال آمد پر جعلی نوٹوں سے استقبال کیا گیا،نواز شریف نے گزشتہ روز چکوال میں اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
نواز شریف کی آمد کے موقع پر ان کے چاہنے والوں نے خوب جوش و خروش سے ان پر سے نوٹ وارے تو نواز شریف نے چاہنے والوں کو اتنی عقیدت کا اظہار کرنے سے منع کیا۔ مگر متوالے دیوانہ وار نوٹ نچھاور کرتے رہے۔
روزنامہ دنیا کےمطابق بعد میں حقیقت کھلی کہ نوٹ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہیں جن سے عام طور پر بچے کھیلتے ہیں۔