آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و ...
آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جرمن سفیر کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پربات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پر جرمن سفیرنے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -