بیوی نے خاوند کو مارکر لاش گڑھے میں دبادی

بیوی نے خاوند کو مارکر لاش گڑھے میں دبادی
بیوی نے خاوند کو مارکر لاش گڑھے میں دبادی

  

پاکپتن (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں 2 ای بی میں بیوی نے بیٹی کی مدد سے کلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش گڑھے میں دبادی، تھانہ رنگ شاہ پولیس نے مقتول کی بیوی اور بیٹی کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

تین ماہ قبل مقتول محمد اشرف گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیا جس کا مقدمہ 19 اکتوبر کو پولیس نے درج کرلیا۔ اس دوران پولیس نے مقتول کی بیوی نسرین بی بی اور اس کی سوتیلی بیٹی صوبیہ بی بی سے تفتیش کی تو تمام حقائق سامنے آگئے۔

نسرین بی بی اور اس کی بیٹی نے گڑھے میں چھپائی ہوئی لاش برآمد کروادی، ملزمہ نسرین بی بی نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر اشرف سے شادی کی تھی اور اس کے پہلے خاوند سے 7 بچے تھے جبکہ مقتول اشرف سے ایک بیٹی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -پاکپتن -