”میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ہدایات ملی تھیں کہ ۔۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے ہر دل عزیز باولر شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

”میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ہدایات ملی تھیں کہ ۔۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار ...
”میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ہدایات ملی تھیں کہ ۔۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے ہر دل عزیز باولر شاداب خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

  


ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی لیکن پاکستانی شاداب خان کی بیٹنگ سے خوب لطف اندوز ہوئے جنہوں نے مشکل وقت میں 68گیندوں پر 52سکور بنا کر ٹیم کو سہارا دیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہدایات یہ ہی تھیں کہ پورے اوورز کھیلنے ہیں اور یہ ہی کوشش کی ،رنز کرنے پر خوش ہو ں کیونکہ ٹیم کو اس وقت ضرورت تھی ۔انہوں نے کہا کہ حسن علی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور اس کی وجہ سے اعتماد ملا ۔شاداب خان نے کہا کہ بارش کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئیں لیکن ہمارے پاس بھی چانس تھا ،نیوزی لینڈ نے اچھی بیٹنگ کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے تین میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔واضح رہے کہ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز ایک کے بعد ایک آوٹ ہوتے رہے تو اس مشکل صورتحال میں شاداب خان اور حسن علی نے ٹیم کو سہارا دیا ۔شاداب نے 68گیندوں پر 52اور حسن علی نے 31گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی سکور میں بہتری پیدا کی ۔

مزید : کھیل