ناکام جلسے کے بعداے پی ایم ایل کراچی کے صدر عہدے سے مستعفی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اتوار کے روز ہونے والے لگ بھگ ناکام جلسے کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کراچی کے صدر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ احمد حسین نے اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی بھجوادیا ہے جسے منظور یا رد کرنے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد کرلیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کی طرح اے پی ایم ایل نے بھی کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر اتوار کے روز جلسے کا انعقاد کیا لیکن وہ یہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع کرنے میں ناکام ہوگئے۔
LIVE: Musharaf's failed jalsa! Dictator, leave us alone now!#APML pic.twitter.com/q7eRGtF9vW
— Fawad Hasan (@FawadHazan) January 7, 2018
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایل کراچی کے صدر احمد حسین کو ناکام جلسے کے باعث پارٹی کے اندر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انتظامات کی ذمہ داری انہیں ہی سونپی گئی تھی۔
#apml #pakistan #pervezmusharraf pic.twitter.com/KVwH2SdER7
— Ahmad Hussain (@ahmadhussainpk) January 7, 2018
جلسے کے اختتام تک فلائی اوور کا اکثر حصہ بالکل خالی پڑا رہا اور کرسیاں بیٹھنے والوں کی راہ تکتی رہیں، انتظامیہ نے میڈیا کے کیمروں سے بچنے کیلئے جلسے کے اختتامی حصے کی طرف کی لائٹس بند کردیں تاکہ بھرم قائم رہے.
This is the situation of Establishment backed #APML at half past six this evening - Pindi boys! Are you watching it? #MQM #JiyeAltaf pic.twitter.com/aiQRAZ5q3F
— Marc Overmars (@clockend90) January 7, 2018