”بشریٰ مانیکا کی ٹی وی پر چلنے والی تصاویر جعلی ہے اور۔۔۔“ عارف نظامی نے بشریٰ مانیکا کی بہن مریم وٹو سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ عارف نظامی بھی حیران رہ گئے، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”بشریٰ مانیکا کی ٹی وی پر چلنے والی تصاویر جعلی ہے اور۔۔۔“ عارف نظامی نے ...
”بشریٰ مانیکا کی ٹی وی پر چلنے والی تصاویر جعلی ہے اور۔۔۔“ عارف نظامی نے بشریٰ مانیکا کی بہن مریم وٹو سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسا انکشاف کر دیا کہ عارف نظامی بھی حیران رہ گئے، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشریٰ مانیکا کی بہن مریم وٹو کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر چلنے والی بشریٰ مانیکا کی زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں جبکہ کچھ تصاویر تو ان کی ہیں جنہیں بشریٰ مانیکا کی تصاویر کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“
عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ان کی ہمشیرہ ہیں جن کا نام مریم وٹو ہیں جو دبئی اور وینکورر میں رہتی ہیں۔ میرا خیال تھا کہ پہلے ان کیساتھ کوئی معاملہ چل رہا ہے اور یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ بشریٰ مانیکا عمران خان کی اپنی بہن سے شادی کروانا چاہتی ہیں لیکن وہ شادی نہ ہو پائی۔
میرا ایک آدھ مرتبہ ان کیساتھ رابطہ بھی ہوا تھا اور کل بھی رابطہ ہوا تو انہوں نے 2 باتیں کی کہ اللہ کے فضل سے میں خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہی ہوں جبکہ میری بہن کی جو زیادہ تر تصاویر چل رہی ہیں وہ جعلی ہیں، کچھ تو میری تصاویر چل رہی ہیں اور انہیں بشریٰ کی تصاویر قرار دیا جا رہا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جوہی چاولہ کی بیٹی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟ تصاویر نے ”راز“ کھول دیا، دیکھ کر آپ کو بھی وجہ سمجھ میں آ جائے گی
عارف نظامی نے مزید کہا کہ اب پتہ نہیں ٹی وی پر عبائے میں موجود لڑکی کی تصویر بشریٰ مانیکا کی ہے یا مریم وٹو کی، اس بارے میں یقین سے تو نہیں کہہ سکتا مگر زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔