وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاہے اور وہ گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیاتھا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کچھ دیر میں بھی گورنر ہاﺅس میں محمود خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

قبل ازیں ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا کوئی مشورہ نہیں دیا،ہمارے پاس اکثریت ہے اور اسمبلی میں ثابت کریں گے اور وزیراعظم کے مشورے کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں،جان اچکزئی نے کہاکہ اپوزیشن کے اکثریت کے دعوﺅں میں کوئی حقیقت نہیں ،ہمارے پاس اکثریت اور اسمبلی میں یہ ثابت کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -