”عمران خان شوکت خانم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے گئے تو۔۔۔“ عمران خان اپنی ’پیرنی‘ کی بات کس حد تک مانتے ہیں، ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ سب دنگ رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اپنی روحانی رہنماءبشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں توگردش کر ہی رہی ہیں گمر عمران خان ان کے کتنا زیر اثر ہیں اور کتنی بات مانتے ہیں؟ اس انکشاف نے سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
معروف صحافی و پروگرام اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان بشریٰ مانیکا کے انتہائی زیر اثر ہیں اور ہر چھوٹے بڑے فیصلہ ان سے پوچھ کرتے ہیں اور وہ جو کہتی ہیں، ویسے ہی کرتے ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ ” پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان روحانی رہنماءکے اس قدر زیر اثر ہیں کہ لندن میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے بھی اپنی روحانی رہنماءسے ہدایات لیتے رہے کہ کتنے پیسے جمع ہوں گے اور وہ سٹیج پر جا کر کتنے پیسوں کے ٹارگٹ کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“
فنڈ ریزنگ کی تقریب کے بعد انہوں نے واپس آ کر روحانی رہنماءکو فون کیا اور بتایا کہ جو ٹارگٹ آپ نے بتایا تھا، سٹیج پر جا کر اسی ٹارگٹ کا اعلان کیا اور اتنے ہی پیسے جمع بھی ہو گئے ہیں۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔