’پیرنی‘ سے مبینہ طور پر نکاح کرنے والے عمران خان کا 30 سال پہلے ”پیروں“ کے بارے میں کیا خیال تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

’پیرنی‘ سے مبینہ طور پر نکاح کرنے والے عمران خان کا 30 سال پہلے ”پیروں“ کے ...
’پیرنی‘ سے مبینہ طور پر نکاح کرنے والے عمران خان کا 30 سال پہلے ”پیروں“ کے بارے میں کیا خیال تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی روحانی رہنماءاور مبینہ اہلیہ کے اس قدر زیر اثر ہیں کہ ہر چھوٹا بڑا فیصلہ ان سے پوچھ کر کرتے ہیں اور جیسا وہ کہتی ہیں، ویسے ہی عمل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

اس معاملے پر پارٹی رہنماءتشویش کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں اور یہ تشویش بڑھتی ہی جا رہی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آج سے 30 سال قبل ”پیروں اور بابوں“ کے بارے میں عمران خان کا کیا عقیدہ تھا اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا کیا جواب دیا تھا؟

نہیں۔۔۔؟ تو جناب ان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور اس میں عمران خان کو کہتے سنائی دیتے ہیں، جان کر شائد بشریٰ مانیکا بھی حیران رہ جائیں گی۔

عمران خان ایک پروگرام میں شریک تھے جس کی میزبانی کے فرائض معین اختر مرحوم سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ ”کون سے بابا ہیں جن سے آپ مشورہ لیتے ہیں میچ سے پہلے جا کر۔۔۔؟“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“

اس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بس یہ جس طرح منگنیاں کروا دیتے ہیں، اس طرح بابے بھی پیدا کر دیتے ہیں، میں تو آج تک اس طرح کی کسی چیز پر یقین نہیں کیا۔ میرا ایمان خدا پر کافی مضبوط ہے اور مجھے ان بابوں وغیرہ پر کبھی کوئی یقین نہیں رہا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -