’بڑے مغربی ملک میں آسمان سے ’ بھنے ‘ ہوئے پرندے گرنے لگے ، من و سلویٰ نہیں اترا بلکہ ۔۔۔‘ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

’بڑے مغربی ملک میں آسمان سے ’ بھنے ‘ ہوئے پرندے گرنے لگے ، من و سلویٰ نہیں ...
’بڑے مغربی ملک میں آسمان سے ’ بھنے ‘ ہوئے پرندے گرنے لگے ، من و سلویٰ نہیں اترا بلکہ ۔۔۔‘ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں شدید سردی کا راج ہے لیکن آسٹریلیا میں شدید گرمی لوگوں کو پریشا ن کیے ہوئے ہے۔ آسٹریلیا میں گرمی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ درختوں پر لٹکے ہوئے چمگادڑوں کے دماغ ابل گئے ہیں، مختلف علاقوں میں سینکڑوں چمگادڑ مر نے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق سڈنی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کیمپ بیل ٹاﺅن میں چمگادڑوں سمیت دیگر جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔ درختوں پر لٹکے ہوئے چمگادڑ شدید گرمی برداشت نہیں کر پارہے اور تپش کی وجہ سے ان کے دماغ ابل رہے ہیں اور وہ مر مر کر نیچے گر رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں جانوروںاور پرندوں کے دماغ بھن چکے ہیں اور اگر گرمی کی شدت یونہی برقرار رہی تو اگلے دنوں تک چمگادڑوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سڈنی میں اتوار کے روز درجہ حرارت 47 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ، اس سے قبل اتنی شدید گرمی 1939 میں پڑی تھی۔ پیر کے روز بھی سڈنی میں شدید گرمی کا راج رہا اور حال یہ ہوگیا کہ لوگ پانی ڈھونڈتے رہے۔ گزشتہ 15 سالوں کے دوران کسی بھی دن اتنا پانی استعمال نہیں ہوا جتنا پیر کے روز سڈنی میں استعمال کیا گیا ۔