اداکاروں و اداکاراﺅں کی تنخواہوں کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان، چین اور بھارت کے صدر کتنی تنخواہ لیتے ہیں اور سب سے زیادہ تنخواہ کس کی ہے؟ جواب جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

اداکاروں و اداکاراﺅں کی تنخواہوں کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر کیا آپ ...
اداکاروں و اداکاراﺅں کی تنخواہوں کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان، چین اور بھارت کے صدر کتنی تنخواہ لیتے ہیں اور سب سے زیادہ تنخواہ کس کی ہے؟ جواب جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی جگہ رام ناتھ کووند نئے صدر منتخب ہو چکے ہیں جنہیں کانگریس کی امیدوار میرا کمار کی جانب سے کچھ مقابلے کا سامنا کرنا پڑا لیکن صدارتی انتخابات سے پہلے ہی اکثریت کا یہ کہنا تھا کہ رام ناتھ کووند ہی صدر منتخب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت ، چین اور پاکستان کے صدور کی تنخواہیں کتنی ہیں اور سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک کے صدر لے رہے ہیں؟ تو جناب! یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہے اور یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ بھارتی صدر چین کے صدر سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ دیگر مراعات الگ سے ہیں اور اگر تنخواہ میں اضافے کی سمری منظور کر لی گئی تو بھارتی صدر کی تنخواہ 18 لاکھ سے بڑھ کر 23 لاکھ روپے ہو جائے گی۔ بھارتی صدر دنیا کے سب سے بڑے صدارتی محل راشتراپتی بھون میں رہتے ہیں جو 5 ایکڑ پر مشتمل ہے جبکہ اس کے کارروان میں 25 کاریں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“
ان کے برعکس دنیا کی مضبوط ترین معیشت اور پوری دنیا پر چھا جانے والے چین کے صدر شی جن پنگ بھارتی صدر سے کم تنخواہ لیتے ہیں جو 22 ہزار ڈالر ہے اور بھارتی روپوں میں 13 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کے موجودہ صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات ملالی جائیں تو انہیں ہر مہینے کل 5 لاکھ 87 ہزار 737 روپے ملتے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -