ثناءاللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا

ثناءاللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ انتہائی ...
ثناءاللہ زہری کے استعفے کے بعد بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت کے سیاسی بحران پر صوبے کے وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب ثناءاللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے صالح بھوتانی، سرفراز بگٹی اور چنگیز مری وزیراعلیٰ بلوچستان کے متوقع امیدوار ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صالح محمد بھوتانی مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق صالح محمد بھوتانی کے نیا وزیراعلیٰ بلوچستان بننے کے قوی امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی لیکن اس سے قبل انہیں مستعفی ہونے کے مشورے دئیے گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز نواب ثناءاللہ زہری سے ملاقات کی تھی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنا ہے آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لے رہی ہیں۔۔۔“ صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال پوچھا تو ان کے جواب نے صحافی کو لاجواب کر دیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ” بڑے لوگ، بڑی باتیں“

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران صوبائی قیادت سے استفسار کیا تھا کہ سیاسی صورتحال کو اس نہج پر کیوں پہنچنے دیا گیا؟ انہوں نے مشورہ دیا کہ اسمبلی سے ووٹ کے ذریعے عدم اعتماد کے بجائے پہلے گھر چلے جانا بہتر ہے۔وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو موجودہ صورتحال میں متحد رہنے اور صوبے میں حکومتی معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -