سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں90روز کی توسیع کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، رینجرز اختیارات میں توسیع محکمہ داخلہ سندھ کی خصوصی درخواست پر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات 10 جنوری کوختم ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے خط وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے گا جو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔