ثنااللہ زہری کااستعفیٰ دینا اچھی روایت،اگرپارٹی نکال دےگی تواپناآزادگروپ بنالیں گے:سرفرازبگٹی

ثنااللہ زہری کااستعفیٰ دینا اچھی روایت،اگرپارٹی نکال دےگی تواپناآزادگروپ ...
ثنااللہ زہری کااستعفیٰ دینا اچھی روایت،اگرپارٹی نکال دےگی تواپناآزادگروپ بنالیں گے:سرفرازبگٹی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نواب ثنااللہ زہری نے استعفی دے کر اچھی روایت قائم کی اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،ہماری خواہش کہ ثنااللہ زہری سیاسی عمل جاری رکھیں۔

میڈیا سے مختصر گفتگو میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ثنااللہ زہری کا استعفیٰ منظورہوچکاہے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ اگلاوزیراعلیٰ ن لیگ سے ہو تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعداگلے و زیراعلیٰ کافیصلہ کریں گے۔سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اگر پارٹی نکال دے گی تو اپنا آزاد گروپ بنا لیں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -