دیسی لڑکے کو اس کی بیوی اور ساس نے گوری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر ہر مرد توبہ کرلے

دیسی لڑکے کو اس کی بیوی اور ساس نے گوری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ...
دیسی لڑکے کو اس کی بیوی اور ساس نے گوری کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر ہر مرد توبہ کرلے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دیسی خاتون نے اپنے شوہر کو گوری کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اس نے جو کیا، اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص برطانوی شہر ولنگبورو کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ لیا اور ولنگبورو سے 150میل دور ’ڈوور‘ کے ساحل پرچھٹیاں منانے چلا گیا جہاں انہوں نے پریمیئر ان نامی ہوٹل میں کمرہ لے رکھا تھا جبکہ ایسے میں اس کی بیوی گھر میں اس کے دو بچوں کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ تاہم اس کی بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔

جب وہ بہانہ کرکے کئی دن کے لیے گھر سے گیا تو بیوی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس کا سراغ لگانا شروع کر دیا اور بالآخر وہ بھی ڈیڑھ سو میل سفر کرکے ان دونوں کے پیچھے ”ڈوور“ پہنچ گئیں۔ وہاں انہوں نے پریمیئر ان کے منیجر کو شوہر کا نام بتایا تو اس نے بتا دیا کہ یہ شخص ایک لڑکی کے ساتھ یہاں ٹھہرا ہوا ہے اوروہ اس وقت باہر ساحل کی طرف گئے ہوئے ہیں۔ ماں بیٹی وہاں سے سیدھی ساحل پر گئیں جہاں یہ دونوں انہیں مل گئے۔خاتون نے پہلے تو اپنے شوہر کو سخت لعن طعن کی اور پھر اسے کہا کہ ”اب رہو اسی لڑکی کے ساتھ۔“ یہ کہہ کر وہ اپنی ماں کے ساتھ واپس آ گئی۔

اس خاتون کی ماں نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جسے اب تک 1لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی ماں اس لڑکی سے بھی پوچھتی ہے کہ ”سچ سچ بتا دو، ہم تمہیں کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں۔“ اس پر لڑکی رونے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ ’تم لڑکے سے ہی بات کرو۔‘ دونوں ماں بیٹی اس لڑکی کو مزید کچھ بھی نہیں کہتیں ۔ لڑکا رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بھی بیوی کو صفائی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ کہتی ہے کہ ”میں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے، اب تم اسی لڑکی کے ساتھ ہی رہو گے۔“ یہ کہہ کر وہ اپنی ماں کے ساتھ وہاں سے روانہ ہو جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -