کوئٹہ خودکش دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ خودکش دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
کوئٹہ خودکش دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی صحافی ایف جیفری کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر جی پی او چوک میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، ٹی ٹی پی کے مطابق یہ حملہ ایک خودکش حملہ آور کے ذریعے کیا گیا ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی زرغو ن روڈ پر جی پی او چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے ، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : قومی