تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر ویاگرا کھا کر امریکی شہری کی سرعام ایسی شرمناک ترین حرکت کہ مسافر شرم کے مارے اپنے منہ چھپانے لگے، ہنگامہ برپاہوگیا

تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر ویاگرا کھا کر امریکی شہری کی سرعام ایسی شرمناک ترین ...
تھائی لینڈ ائیرپورٹ پر ویاگرا کھا کر امریکی شہری کی سرعام ایسی شرمناک ترین حرکت کہ مسافر شرم کے مارے اپنے منہ چھپانے لگے، ہنگامہ برپاہوگیا

  


بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک امریکی شخص نے ایئرپورٹ پر جنسی طاقت کی گولیاں کھا کر ایسی شرمناک ترین حرکت شروع کر دی کہ جس مسافر نے بھی دیکھا منہ چھپانے لگا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ سٹیو نامی یہ شخص نیویارک کا رہائشی ہے اور چھٹیوں پر تھائی لینڈ پہنچاتھا جہاں اس نے کافی مقدار میں ویاگرا اور دوسری جنسی تقویت کی گولیاں کھا لیں۔ گولیاں زیادہ کھا لینے کے باعث وہ خود پر کنٹرول کھو بیٹھا اور برہنہ ہو کر ایئرپورٹ میں گھومنے لگا، جبکہ سب کے سامنے خودلذتی جیسی قبیح حرکت بھی کرتا رہا۔

یہ اوباش جس طرف بھی جاتا لوگ وہاں سے منہ چھپاتے بھاگ نکلتے اور یوں ایئرپورٹ پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا، تاہم کچھ ہی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور سٹیو کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔ یہ واقعہ تھائی لینڈ کے فوکیٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ”گولیوں کا اثر ختم ہونے پر اس شخص نے اعتراف کیا کہ زیادہ گولیاں کھانے کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہو گیا تھا۔ تاہم اس سے تفتیش جاری ہے اور اس کی ذہنی صحت معلوم کرنے کے لیے اس کا طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی