کوئٹہ خود کش حملہ ،سول ڈیفنس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

کوئٹہ خود کش حملہ ،سول ڈیفنس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی
کوئٹہ خود کش حملہ ،سول ڈیفنس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ڈیفنس نے کوئٹہ کی زرغون روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ جاری ہے ، رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور پیدل تھا، جس کی عمر 15سے20سال کے درمیان تھی جبکہ دھماکے میں8سے10کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے قریب ریڈ زون میں ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری پلاٹون کوحملے میں ٹارگٹ کیاگیا،خود کش حملہ آور جس کی عمر15سے20سال کے درمیان تھی جبکہ وہ پیدل ہی حملہ کرنے آیا تھا۔ فی الحال خودکش حملہ آورکے اعضااوردیگرشواہد کاتجزیہ کیاجارہاہے۔ خود کش دھماکے میں 8سے10کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔

مزید :

قومی -