’’ ماسٹر ایوب کا اوپن ائرسکول غریب بچوں کے لئے امید کی روشنی ہے‘‘ یاسر پیرزادہ ممبر ایڈمن سی ڈی اے

’’ ماسٹر ایوب کا اوپن ائرسکول غریب بچوں کے لئے امید کی روشنی ہے‘‘ یاسر ...
’’ ماسٹر ایوب کا اوپن ائرسکول غریب بچوں کے لئے امید کی روشنی ہے‘‘ یاسر پیرزادہ ممبر ایڈمن سی ڈی اے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’ ماسٹر ایوب خان اسلام آباد کے غریب بچوں کے لئے امید اور روشنی کا مینارہ ہیں جنہوں نے تن تنہا اتنا بڑا معرکہ انجام دیا ہے کہ اگر یہی کام کسی مغربی ملک میں کیا جاتا تو اسکے لئے بڑے بڑے پراجیکٹ بنائے جاتے دفاتر اور لمبی لمبی گاڑیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے ،لیکن پاکستان کے ایک غریب ماسٹر نے ایک پارک میں گزشتہ تیس سال سے غریب بچوں کو اوپن ائیر سکول میں تعلیم دینے کابیڑہ اٹھا کرناممکن کو ممکن بنا کر دکھادیا ہے۔ ‘‘ ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن  یاسر پیرزادہ نے ماسٹر ایوب خان کے شاگردوں کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ماسٹرایوب خان گزشتہ تیس سال سے اپنی سرکاری نوکری کے بعد دوپہر سے شام ڈھلے تک ا سلام آبا دکے سیکٹر سکس کے پارک میں غریب بچوں کوپڑھاتے آرہے ہیں۔تقریب میں سکول کے بچوں نے اپنے محسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں روشنی کا مینارہ قرار دیا کہ جنہوں نے غریبوں کے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی یاسر پیرزادہ نے اعلان کیا کہ وہ سی ڈی اے کے سکول کا ایک بلاک ماسٹر ایوب کے نام سے منسوب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر صاحب اپنی ذات کو فراموش کرکے جتنی عاجزی اور مستقل مزاجی سے کام کررہے ہیں ،ایسا جذبہ اور عزم ہمارے ہاں لیموزین میں سفر کرنے والے شکایتی اور ناشکرے طبقے میں موجود نہیں۔یہ ماسٹر صاحب جیسے لوگ ہیں جو انسانیت اور اپنے ملک کی خدمت کررہے ہیں۔سی ڈی اے ان کے ساتھ ہے اور ہم نے انکی ڈیمانڈ پر انہیں کتابیں،چھتریاں اور بیگ مہیا کئے ہیں ۔مجھے قوی امید ہے کہ ان کا یہ سکول ایک دن پورے پاکستان میں اپنی مثال آپ بن جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -