ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد امریکی حکام کی پاکستان کومنانے کی کوششیں جاری،پاکستان نے 3مطالبات رکھ دئیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد امریکی حکام کی پاکستان کو منانے کی کوششیں جارہی ہیں جبکہ پاکستان نے بھی اس حوالے سے اپنے تین مطالبات سامنے رکھ دئیے جس میں سے افغان مہاجرین کی جلدازجلدواپسی یقینی اور افغان حدودمیں حکومتی عملداری یقینی بنانا شامل ہے ۔
نجی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ٹویٹ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے امریکی کوششیں جاری ہیں ،اس سلسلے میں 10 روزمیں متعددامریکی وفو داسلام آباد آئے ہیں جن کے تعلقات میں بہتری کے لئے سیاسی ،سفارتی اورعسکری سطح پررابطے ہوئے ہیں۔پاکستان نے ان ملاقاتوں میں اپنے تین مطالبات رکھ دئیے ہیں جن میں افغان مہاجرین کی جلدازجلدواپسی یقینی اورافغان حدودمیں حکومتی عملداری یقینی بنانا شامل ہے۔ان ملاقاتوں میں مشترکہ کوششوں سے متفقہ اہداف کے تعین پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ بھی اعلی امریکی حکام کے و فودکے د وروں کاامکان ظاہر کیاجا رہا ہے۔