سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر عمران خان سے سلیم شہزاد کی ملاقات کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف سلیم شہزاد کو خوش آمدید کہتی ہے ۔فواد چوہدری کی جانب سے یہ پیغام جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے رائٹ ہینڈ سلیم شہزاد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ،انہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گینگ چلانے اور بھتہ کے حوالے سے جانا جاتاہے اور ان پر کراچی میں سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں ۔

ایک صارف کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سلیم شہزاد کو پارٹی میں شامل کرنے انتہائی بے ہودہ فیصلہ ہے ۔

سرفراز مرچنٹ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان نے سلیم شہزاد کو بنی گالہ میں ’صادق اور امین ‘بنا دیاہے ،سلیم شہزاد سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی ، اب عمران خان الطاف حسین کے ’کمانڈر ان چیف ‘کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ۔

مزید :

Breaking News -قومی -