نیب نے کیپٹن صفدر کے خلاف کرپشن الزامات میں تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے کیپٹن صفدر کے خلاف کرپشن الزامات میں تحقیقات کا آغاز کر دیا
نیب نے کیپٹن صفدر کے خلاف کرپشن الزامات میں تحقیقات کا آغاز کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب نے مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 2 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر این اے 21 مانسہرہ کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے حلقے کے لیے مختص 3 ارب روپے کے فنڈز میں سے 2 ارب روپے غبن کیے جب کہ کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیر اعظم کا داماد ہونے کا فائدہ اٹھا کر وفاقی اداروں کے کاموں میں بھی مداخلت کی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے رہنما جان محمد جمالی نے نوازشریف کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،ایسی بات کہہ دی جس کی کوئی توقع ہی نہ کر سکتا تھا

مزید : اہم خبریں /قومی