ہائیکورٹ :خاتون صوبائی محتسب کے عہدے پر عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہائیکورٹ :خاتون صوبائی محتسب کے عہدے پر عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب ...
ہائیکورٹ :خاتون صوبائی محتسب کے عہدے پر عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون صوبائی محتسب کے عہدے پر عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے یہ جواب طلبی سیدہ سعدیہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کی ہے۔

درخواست گزار کی وکیل ربیعہ باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں صوبائی خاتون محتسب کا عہدہ 10ماہ سے خالی ہے،آئین اور ملکی قوانین کے تحت سرکاری اداراروں میں ہونے والی جنسی ہراسگی کے خلاف کاروائی کے لئے خاتون صوبائی محتسب مجاز اتھارٹی ہے،خاتون صوبائی محتسب کے عہدے پر طویل عرصے سے تقرری نہ ہونے کے سبب ہزاروں درخواستیں زیر التواءہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، عدالت نے حکومت پنجاب اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -