عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا کہ اہل کون ہے،پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں واضح برتری پر مریم نواز کا ٹویٹ

عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا کہ اہل کون ہے،پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں واضح ...
عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا کہ اہل کون ہے،پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں واضح برتری پر مریم نواز کا ٹویٹ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے میدان مار لیا،ن لیگ کے امیدوار 75655ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ،جبکہ ان کے مد مقابل سمجھے جانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 45702ووٹ کاسٹ ہوئے جس سے ان کی برتری 29953رہی۔

اس غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ میں واضح برتری حاصل کرنے پر مریم نواز کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ ”آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے ا ور نااہل کون! تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے”

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد