لاہور ، پشاور کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے چکوال میں بھی تاریخ رقم کردی

لاہور ، پشاور کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے چکوال میں بھی تاریخ رقم کردی
لاہور ، پشاور کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے چکوال میں بھی تاریخ رقم کردی

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے حلقہ این اے 120سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کرنے والی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے چکوال کے ضمنی انتخاب میں بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے 16ہزار122ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل قائم ہونے والی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی ، لاہور کے حلقہ این اے 120سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والی جماعت نے حلقے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار شیخ اظہر نے7ہزار 130ووٹ حاصل کئے جبکہ پشاور کے حلقے این اے 4میں تحریک لبیک کے امیدوار ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے 9ہزار 935ووٹوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی مگر چکوال کے ضمنی انتخاب میں لاہور اور پشاور کے ووٹوں سے بھی زیادہ تعداد میں ووٹ حاصل کرکے سیاسی جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ چکوال کے حلقہ پی پی20میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار چوہدری ناصر عباس  نے16ہزار 122ووٹ حاصل کئے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے حلقے میں تیسری پوزیشن لی ہے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /چکوال