ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟
حمل
09جنوری بدھ۔ دوستوں کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا آپ حاضر دماغی اور دانشمندی سے کام لیں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔ذہنی ٹینشن میں کمی ہو سکے گی۔
ثور
09جنوری بدھ۔ کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت اور ساتھی عملے سے ہوشیار رہیں ۔آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
جوزا
09جنوری بدھ۔ کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاءحل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔
سرطان
09جنوری بدھ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔
اسد
09جنوری بدھ۔ تلخ کلامی اور تناﺅ کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔
سنبلہ
09جنوری بدھ۔ گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔
میزان
09جنوری بدھ۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آئیں۔ بعض پرانے اور پیچیدہ مسائل سر ابھاریں گے۔
عقرب
09جنوری بدھ۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ سنجیدگی اختیا کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔ ملازمت اور صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔
قوس
09جنوری بدھ۔ دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔
جدی
09جنوری بدھ۔ سماجی ذمہ داری ادا کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں دوسروں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا اس پر کنٹرول لازمی کریں۔
دلو
09جنوری بدھ۔ شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔
حوت
09جنوری بدھ۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔صحت کے متعلق طبیعت حساس رہے گی۔