سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی، فی تولہ 66 ہزار 800 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی، فی تولہ 66 ہزار 800 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی، فی تولہ 66 ہزار 800 روپے کا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ کئی روز کے اضافے کے بعد بالآخر سونے کی قیمت نیچے آنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی کے ساتھ 66 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی 10 گرام قیمت میں 85 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 57 ہزار 257 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس