ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم لاکر محرومیوں کاخاتمہ کریں گے :وفاقی وزیر تعلیم

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم لاکر محرومیوں کاخاتمہ کریں گے :وفاقی وزیر تعلیم
ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم لاکر محرومیوں کاخاتمہ کریں گے :وفاقی وزیر تعلیم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم لاکر معاشرے سے ناانصافی کاخاتمہ کرے گی ، ہماری کوشش ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں نصاب تعلیم لایا جائے۔

دنیانیوز کے مطابق قومی نصاب کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ققت محمود نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معاشرے سے نا انصافیوں کاخاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر تعلیم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلیمی ناانصافیاں ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

قومی تعلیمی نصاب پر پہلے اجلاس میں شریک ہونیوالوں نے حکومت کو یقین دلایا کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم لانے کیلئے حکومت سے بھر پور تعاون کیا جائیگا ۔

مزید : قومی /تعلیم و صحت