” اپنے ساتھی ورکرز سے اتنا پیار کرو کہ آپ ان کی ناک بھی صاف کرسکو“ ماڈل گرل ایمان سلیمان نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ کئی لوگ دیکھنے کی ہمت بھی نہ کرپائیں

” اپنے ساتھی ورکرز سے اتنا پیار کرو کہ آپ ان کی ناک بھی صاف کرسکو“ ماڈل گرل ...
” اپنے ساتھی ورکرز سے اتنا پیار کرو کہ آپ ان کی ناک بھی صاف کرسکو“ ماڈل گرل ایمان سلیمان نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ کئی لوگ دیکھنے کی ہمت بھی نہ کرپائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مقام پر ناک میں انگلی مارنا انتہائی معیوب فعل سمجھا جاتا ہے لیکن ماڈل گرل ایمان سلیمان نے ایسی تصویر شیئر کردی ہے کہ کئی لوگ دیکھنے کی ہمت بھی نہ کرپائیں۔

ایمان سلیمان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی دوست رباب علی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سہیلی کی ناک میں انگلی مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایمان سلیمان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماڈلنگ کرنے والوں کو ٹپ بھی دے دی۔ انہوں نے لکھا ” اپنے کولیگز سے اتنا پیار کرو کہ ضرورت پڑنے پر آپ کو ان کی ناک صاف کرنے میں بھی ہچکچکاہٹ محسوس نہ کریں“۔

تصویر : انسٹاگرام

ایمان سلیمان کے فالورزمیں سے بعض نے اس تصویر کا لطف اٹھایا جبکہ بعض لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا۔ ماڈل گرل آمنہ الیاس یہ تصویر دیکھ کر توبہ کرتی نظر آئیں۔

فیشن فوٹو گرافر نادر فیروز خان نے کہا ’ یہ ہوتی ہے دوستی‘۔

ماڈل گرل فروہ کاظمی نے کہا ’ میں کسی کو اتنا پیار نہیں کرپائی کہ اس کی ناک میں انگلی دے سکوں‘۔

ساریہ زیاد نے اس تصویر پر ناگواری کا اظہار کیا۔

مزید : تفریح