ٹارگٹ کلر نے میرے اوپر پستول تان لیا:محمد زبیر کاانکشاف

ٹارگٹ کلر نے میرے اوپر پستول تان لیا:محمد زبیر کاانکشاف
ٹارگٹ کلر نے میرے اوپر پستول تان لیا:محمد زبیر کاانکشاف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ میں گاڑی میں تھا جب ٹارگٹ کلر نے میر ے اوپر پستول تان لیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میں گاڑی میں تھا جب ٹارگٹ کلر نے میرے اوپر پستول تان لیا ، ہم پبلک فگر ہیں ، ظاہر ہے ، اس لئے ہم ہی ہدف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے رائے کا اظہار کرتا ہوں اورکھل کر بات کرتا ہوں ، اس لئے بھی یہ ہو سکتا ہے ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف