”میں کر کے آیا ہوں آج “کافی ود کرن میں ہردیک پانڈیا نے اپنی فیملی کے ساتھ کی جانے والی ایسی نازیبا گفتگو بتا دی کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

”میں کر کے آیا ہوں آج “کافی ود کرن میں ہردیک پانڈیا نے اپنی فیملی کے ساتھ کی ...
”میں کر کے آیا ہوں آج “کافی ود کرن میں ہردیک پانڈیا نے اپنی فیملی کے ساتھ کی جانے والی ایسی نازیبا گفتگو بتا دی کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف کرکٹر ہردیک پانڈیا خواتین کے خلاف نازیبا بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق مشہور پروگرام ”کافی ود کرن “میں ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول نے شرکت کی جہاں ہردیک پانڈیا اپنی زبان پر قابو نہ رکھ سکے اور خواتین سے متعلق نازیبا بیان دیتے رہے جس پرپورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔پروگرام کے دورا ن ہردیک پانڈیا اپنی محنت کے دور میں خواتین کی کاوشوں کا ذکر کر رہے تھے تو کرن جوہر نے پوچھا کہ تم اس دور میں نائٹ کلب میں ملنے والی لڑکیوں کا ذکر کیوں نہیں کر تے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے ہردیک پانڈیا نے کہا کہ میں ان کے ڈانس کا مشاہدہ کرتا تھا کیونکہ میں کالا ہوں اس لیے غور کے ساتھ لڑکیوں کا ڈانس دیکھتا تھا ۔کرن جوہر نے ہردیک پانڈیا سے جنسی زندگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتا یا کہ جب میں نے پہلی بار جنسی فعل کیا تو واپس گھر آکر اپنی فیملی کو بتا یا ”میں کر کے آیا ہے آج “،ایک پارٹی کے دوران میرے والدین نے مجھ سے پوچھا ”تیرے والی عورت کونسی ہے؟“تو میں نے بہت سی لڑکیوں کی طر ف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی تو میرے والدین نے کہا کہ ہمیں تجھ پر فخر ہے بیٹا۔کرن جوہر نے کیل راہول اور ہردیک پانڈیا سے سوال کیا کہ اگر تم دونوں ایک لڑکی کے دیوانے بن جاﺅ تو اس کا فیصلہ کیسے ہو گا جس پر راہول نے کہا یہ لڑکی پر منحصر ہے لیکن ہردیک پانڈیا نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا یہ اپنے ٹیلنٹ پر منحصر ہوتا ہے ،جس کو ملے وہ لے کر جائے ۔
پروگرام میں اس نازیبا گفتگو پر لوگوں نے ہر دیک پانڈیا کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر معافی بھی مانگی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔