یہ اداکارہ اپنی شادی سے چند منٹ قبل اپنے ہی باپ کے ساتھ لڑ پڑی، وجہ ایسی کہ ہنس ہنس کر آپ بھی بے حال ہوجائیں

یہ اداکارہ اپنی شادی سے چند منٹ قبل اپنے ہی باپ کے ساتھ لڑ پڑی، وجہ ایسی کہ ...
یہ اداکارہ اپنی شادی سے چند منٹ قبل اپنے ہی باپ کے ساتھ لڑ پڑی، وجہ ایسی کہ ہنس ہنس کر آپ بھی بے حال ہوجائیں

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اداکارہ کلوئی میڈلی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شادی کے روز جب وہ چرچ جا رہی تھی تو راستے میں اپنے باپ کے ساتھ جھگڑ پڑی تھی۔خیال رہے کہ کلوئی میڈلی نے گزشتہ ماہ رگبی پلیئر جیمز ہاسکل کے ساتھ شادی کی ہے۔

کلوئی میڈلی نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ شادی کے روز اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں چرچ کیلئے نکلی۔ جوں جوں چرچ قریب آتا جارہا تھا توں توں اس کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی تھیں۔ ’جب میں حد سے زیادہ پریشان ہوگئی تو میرے والد نے میرے ساتھ بریگزٹ کے حوالے سے بات چیت کرنا شروع کردی‘۔

کلوئی نے بتایا کہ شادی کے موقع پر بریگزٹ کی بات کرنا انتہائی مضحکہ خیز تھا اسی لیے وہ اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں ہی جھگڑ پڑیں۔ ’جب میں اپنے باپ پر غصہ ہورہی تھی تو انہوں نے آگے سے کہا کہ انہوں نے تو بریگزٹ کی بات میرا دھیان بھٹکانے کیلئے کی تھی‘۔

کلوئی میڈلی نے انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ شادی کی ایک اور تقریب منعقد کریں گی اور اپنا وہی لباس زیب تن کریں گی جو انہوں نے شادی کی پہلی تقریب میں پہنا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح