وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز ایکٹ کے ترمیمی بلز کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز ایکٹ کے ترمیمی بلز کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز ایکٹ کے ترمیمی بلز کی منظوری کو خوش آئند قرار دے دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قومی ایشو پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری سے یکجہتی اور اتفاق رائے کا پیغام دیا گیا۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہاکہ سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...