اے سی سی اے کاپبلک فنانشل مینجمنٹ سرٹیفکیٹ ملازمین کیلئے بھی دستیاب

اے سی سی اے کاپبلک فنانشل مینجمنٹ سرٹیفکیٹ ملازمین کیلئے بھی دستیاب

  



لاہور(پ ر)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کی جانب سے جاری کردہ، پبلک فنانشیل مینجمنٹ میں نیا سر ٹیفکیٹ (Cert PFM) اب حکومتی مالیاتی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین اور مستقبل میں اس شعبہ میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے دستیاب ہے۔عالمی سطح پر حکومتی شعبہ کی ساخت اور ذمہ داریاں تبدیل ہو رہی ہیں، لہٰذا اس شعبہ سے وابستہ مالیاتی ماہرین کے لئے بہتر انتظامی صلاحیتیں انتہائی ضروری ہو چکی ہیں۔ حالانکہ ACCA کی قابلیت حاصل کر کے کوئی بھی شخص حکومتی مالیاتی شعبہ میں اعلیٰ انتظامی عہدہ تک پہنچ سکتا ہے،لیکن اب ACCA نے ایک نیا تربیتی سرٹفیکیٹCert PFM تخلیق کیا ہے، جو اس شعبہ سے وابستہ افراد کو مضبوط حکومتی مالیاتی انتظامیہ تخلیق کرنے میں مددفراہم کرے گا، کیونکہ ایسے منصوبوں کی طلب اب بڑھتی جا رہی ہے۔Cert PFM کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ؛ پیشہ ور افراد کی صلاحیتیوں میں اضافہ کیا جائے۔

، تاکہ وہ زیادہ مربوط بجٹ ترتیب دے سکیں، مالیاتی رپورٹنگ کر سکیں اور مالیاتی انتظامی مہارت حاصل کر سکیں، خصوصاً حکومتی شعبہ کی ترقی کے لئے۔اس عملی تربیت میں حکومتی شعبہ کی انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے وسیع تر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔یہ کورس اس شعبہ کے بنیادی عوامل سکھاتے ہوئے، پبلک سیکٹر کے منتظمین کو اہم ترین معلومات فراہم کرتے ہوئے ان کی عملی زندگی میں کامیابیوں کو یقینی بناتا ہے۔اس کورس کی ساخت فنانشیل مینجمنٹ کے دائرہ کار پر مبنی ہے، جس میں؛ منصوبہ بندی اور بجٹ بنانا، بجٹ کے مطابق اخراجات کو یقینی بنانا، اکاؤنٹنگ، رپورٹنگ اور پھر آڈٹ، گورننس اور نگرانی جیسے اہم مراحل شامل ہیں۔ Cert PFM میں ایک آن لائن کورس کے علاوہ ایک امتحانی مرحلہ بھی شامل ہے، جسے 40 منٹ میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔ACCA پاکستان کے سربراہ، سجید اسلم نے کہا کہ؛ ہم حکومتی شعبے کے اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، پاکستان اور دنیا بھر میں ایسے اکاؤنٹنٹس کو تربیت دے رہے ہیں، جو بدلتی ہوئی جدید دنیا میں بہتر معاشروں، معیشتوں اور قوموں کی تخلیق میں معاون ہو سکیں۔ حکومتی شعبہ کے بہت سے ادارے، اپنی ٹیموں کی قابلیت بڑھانے اور انہیں مستقبل کی عملی سرگرمیوں کے لئے تیار کرنے کے لئے ACCA کی جانب دیکھتے ہیں۔انہیں ہماری اسناد، تربیتی قابلیتوں اور تعاون کی اہمیت کا ادراک ہے۔یہ نیا تربیتی سرٹیفکیٹ، ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ اس اہم شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر آف پروفیشنل کوالیفکیشن، جوڈتھ بینیٹ نے کہا،:”دنیا بھر میں، ہمیں اب سرٹیفائیڈ پبلک فنانس مینیجمنٹ (Cert PFM) پیش کرنے پر خوشی ہے۔ پبلک سیکٹر میں ہونے والی تبدیلی کی رفتاراور سائز کے پیش نظر یہ بات بہت اہم ہے کہ ایسے افراد جو اِس شعبے میں کام کر رہے ہیں اُن کے پاس صحیح مہارتیں موجود ہوں تاکہ وہ پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔ ہم نے اِس کوالیفکیشن کو پبلک سیکٹر کی طلب کے مطابق تیار کیا ہے اور اِس کا مقصد ایک مضبوط پبلک فنانشل مینیجمنٹ تیار کرنا اور اس کے لیے اعانت فراہم کرنا ہے۔اے سی سی اے سمجھتی ہے کہ پبلک فنانس کے شعبے میں پیشہ ور افراد کلیدی enablers اور پورے پبلک سیکٹر میں جدت کے لیے سپورٹر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔“بات کومزید آگے بڑھاتے ہوئے پبلک سیکٹر پالیسی کے ہیڈ، ایلیکس میٹ کالف نے کہا،”پبلک سیکٹر کی ضرورتوں کے مطابق فنانس کے پیشے کو ترقی دینے کے حوالے سے اے سی سی اے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہمارے 67,000 ارکان اور طلباء و طالبات دنیا بھر کی پبلک سیکٹر آرگنائزیشنز میں کام کر رہے ہیں اور ثابت کر رہے ہیں کہ اے سی سی اے کی کوالیفکیشن پبلک سیکٹر کے لیے نہایت مناسب ہے اور اس طرح ہماری صلاحیت میں اضافے کے لیے پی ایف ایم کی تعارفی تربیت کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔“سرٹیفائیڈ پبلک فنانس مینیجمنٹ (PFM Cert) پبلک سیکٹر میں پہلی مرتبہ کام کرنے والوں کے لیے مناسب ہونے کے ساتھ ہی عملے کے اْن افراد کے لیے بھی مناسب ہے جن کے پاس عملی تجربہ موجودہے لیکن باقاعدہ پیشہ ورانہ کوالیفکیشن نہیں ہے اور ایسے پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے لیے بھی مناسب ہے جو کارپوریٹ سیکٹر یا پروفیشنل پریکٹس کے ساتھ پبلک سیکٹر میں آئے ہیں۔ایسے ارکان، جن کے پاس پہلے ہی پروفیشنل کوالیفکیشن موجود ہے، سرٹیفائید پبلک فنانس مینیجمنٹ اپنی پیشہ ورانہ ترقی جاری رکھنے کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے اور انہیں، پبلک فنانشل مینیجمنٹ میں خصوصی علم اور مہارتوں کے ذریعے اپنی موجودہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...