سروسز ایکٹ کی منظوری سے ملکی استحکام میں اضافہ ہوگا، کاٹی

سروسز ایکٹ کی منظوری سے ملکی استحکام میں اضافہ ہوگا، کاٹی

  



کراچی (این این آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراور صدر شیخ عمر ریحان نے پارلیمنٹ سے افواج پاکستان کے سروسز ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عوام اور بزنس کمیونٹی کی امنگوں کی ترجمانی قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت میں توسیع سے ملکی استحکام میں اضافہ ہوگا، عالمی حالات کے تناظر میں بروقت فیصلہ ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی کے باعث ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر نظر آئیں، پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے بے مثال یکجہتی یکا مظاہرہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا موجودہ حالا ت میں بحیثیت فوج کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ دنیا کی بہترین فوج کے سالار میں جنرل باجوہ کا نام لیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج پر بھرپور اعتماد ہے جو کسی بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جوب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید کی سربراہی میں پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ سے نکالنے میں فوج نے زبردست حکمت علی کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

۔صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سروسز ایکٹ میں ترامیم عوامی جذبات کی ترجمانی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے لیے جس اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عوام اور بزنس کمیونٹی کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، جس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...