زرعی تحقیقاتی کونسل کی پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل ریٹ پر فراہمی کے لئے ایپ کا اجرا

زرعی تحقیقاتی کونسل کی پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل ریٹ پر فراہمی کے لئے ایپ ...

  



اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل ریٹ پر فراہمی کے لئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے ساتھ مل کر " درست دام" ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے بتایا کہ درست دام ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے شہریوں کو دستیاب سبزیاں اور پھل ہول سیل نرخوں پر دستیاب ہوں گے جبکہ چاول، دالوں، پولٹری، دودھ، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے بھی ہوں گے۔ کاوش کا مقصد عام شہریوں کو مصنوعی طریقے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے محفوظ بنانا ہے.|

اور انہیں مناسب قیمتوں پر پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے بعد اس ایپ کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا اور اس میں کاشتکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ آڑھتی کے کردار کے بغیر اپنی اشیاء فروخت کرسکیں۔ انہوں نے بتایاکہ شہری اس ایپ کے ذریعے اشیائے خوردونوش کے آرڈرز آن لائن بک کروا سکیں گے اور ان کو بغیر کسی اضافی چارجز کے پھل اور سبزیاں ان کی دہلیز پر ملیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ پی اے آر سی قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر میں فارمر مارکیٹ کا قیام عمل میں لائیں گی تاکہ وہ اپنی اشیاء براہ راست ہول سیل نرخوں پر فروخت کرسکیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو کچن گارڈننگ کی طرف راغب کرنے کے لئے تصدیق شدہ معیاری بیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ رواں سیزن کے دوران 200 گھرانوں تک اس کا دائرہ کار رکھا جائے گا اور ان کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...