مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،شہباز اسلم

مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،شہباز اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری،سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ مالیاتی خسارہ میں کمی کے بعد ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سہہ ماہی رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ آدھا رہ گیا ہے لیکن مہنگائی 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،برآمدات میں اگرچہ1 3.2فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن یہ بہت کم ہے برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔
بجلی 3روپے 85پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔جبکہ گیس کے نرخوں میں 334فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی کے نرخوں میں اضافے سے برآمدات میں کمی واقع ہوگی اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
٭٭٭٭٭

مزید :

کامرس -