برطانیہ کی پاکستان میں 100ملین ڈالربراہ راست سرمایہ کاری

برطانیہ کی پاکستان میں 100ملین ڈالربراہ راست سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ نے پاکستان میں جاری مالی سال کے دوران 100.8 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر نومبر2019 تک کے عرصہ میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 100.8 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں برطانیہ نے پاکستان میں 99.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔نومبر2019 ء کے دوران برطانیہ نے پاکستان میں 8.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زرمبادلہ کی ترسیل کی شکل میں پاکستان کی معیشت میں کلیدی کرداراداکرہی ہے۔ جاری مالی سال کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.428 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.58 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.36 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

مزید :

کامرس -